جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے محمود پورہ سے تعالق رکھنے والے کئی دنوں سے لاپتہ دو بھائیوں سے آج انکے اہل خانہ نے دہلی میں ملاقات کی، یہ دونوں بھائی پیشے سے ڈرائیور ہیں، جو گزشتہ کئی دنوں سے اپنے گھر سے لاپتہ تھے۔ جس کی شکایت پولیس میں کرائی گئی تھی اور پولیس جانچ کر رہی تھی۔
واضح ہو کہ صبح سویرے دہلی کے سائبر سیل نے انہیں لودھی کالونی، دہلی میں ٹریس کیا۔ اس کے بعد کولگام پولیس کے ساتھ کنبہ کے کچھ افراد اپنے لاپتہ بیٹوں سے ملنے دہلی گئے جو نتیجہ خیز ثابت ہوئے اور وہ اپنے لاپتہ بیٹوں سے ملنے میں کامیاب ہوگئے۔
لواحقین نے ان کے لاپتہ بیٹوں کی تلاش میں سخت محنت کرنے پر کولگام پولیس کے کردار کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔
گھر والوں نے کولگام کے ایس ایس پی گوریندر پال سنگھ اور جے کے پولیس اہلکار کا شریہ ادا کیا۔