کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دیوسر علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 24 سالہ نوجوان سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا ہے۔ اہل خانہ نے حکام سے ان کے بیٹے کی لاش کو وطن واپس لانے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ Kashmir Youth Dies Of Cardiac Arrest
اطلاعات کے مطابق گنڈی پورہ دیوسر کے محمد عثمان شاہ نام کا نوجوان منگل اور بدھ کی درمیانی شب سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ شاہ کی چھ بہنیں اور ایک معذور بھائی ہے اور گذشتہ 6 ماہ سے سعودی عرب میں ایک کمپنی میں ویٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔ مرحوم کے چچا محمد رمضان شاہ نے بتایا کہ انہیں اپنے دوست کے ذریعے معلوم ہوا کہ عثمان کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے۔ Kashmir Youth Dies In Saudi Arabia
انہوں نے کہا کہ "اس کا تعلق ایک انتہائی غریب گھرانے سے ہے اور وہ کمانے کے لیے سعودی عرب گیا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا اور اب وہ اپنے پیچھے ایک ذہنی معذور بھائی، چھ بہنیں اور والدین چھوڑ گیا ہے"۔ لواحقین نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کی لاش واپس لانے میں ان کی مدد کریں۔
دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر کولگام نے ایک ٹویٹ میں مطلع کیا کہ وہ ریاض میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں تاکہ میت کو گھر لایا جائے۔ Kashmir Youth Dies in Saudi Arabia
یہ بھی پڑھیں: