ETV Bharat / state

کشمیر میں مسلسل بارش، کولگام میں کئی فیملیز محفوظ مقامات پر منتقل - Jk news

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشوں اور تیز ہواؤں سے معمولات زندگی متاثر ہو چکی ہیں۔

کولگام میں کئی فیملیز محفوظ مقامات کی طرف منتقل

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 3:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گجر بستی رنگت دمحال ہانجی پورہ میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

کولگام میں کئی فیملیز محفوظ مقامات کی طرف منتقل

تفصیلات کے مطابق مسسل برف بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقے نورآباد کے گجر بستی رنگت دمحال ہانجی پورہ میں کئی مکانات میں شگاف پڑ گئے ہیں جبکہ بیشتر دیواریں اور بنڈ تباہ ہوگئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگیے ہیں اور انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے،جبکہ مقامی لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔

ادھر بارشوں کے نتیجے میں نور آباد کے کئی علاقوں میں زمین کھسک جانے کے بعد تحصیلدار دمحال ہانجی پورہ نیاز احمد نے بتایا کہ علاقے رینگت میں کئی مکانوں اور ایک باندھ کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں کئی گھروں کو محفوظ مقامات پنچایت گھروں اور سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ چار دنوں سے وقفے وقفے سے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی کو متاثر ہو گئی ہے۔

موسلا دھار بارشوں کے باعث جہاں وادی کے شہر و گام کی سڑکیں زیر آب ہیں وہیں ندی نالوں اور جھیل جھرنوں میں بھی سطح آب بڑھ گئی ہے جس سے کئی مقامات میں پل ڈھہ گئے ہیں۔
وادی میں سڑکوں کے زیر آب ہونے سے لوگوں کا چلنا پھرنا از بس محال ہوگیا ہے اور کئی علاقوں میں پلوں کے ڈھہ جانے سے ایک علاقے کا دوسرے علاقے کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہوئے گہرے گڑھوں میں جمع پانی میں بچوں کے ڈوب جانے کا خطرہ ہے اور گاڑیوں کے چلنے سے ان سے اٹھنے والی چھینٹیں پیدل سفر کرنے والوں کا دور دور تک تعاقب کرکے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑتی ہیں۔

دریں اثنا محکمہ فلڈ کنٹرول نے سیلاب آنے کے خطرات کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی سطح خطرے کے نشان سے کافی نیچے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.