ETV Bharat / state

جسٹس علی ماگرے کا دورہ کولگام

ضلع کولگام میں زیر تعمیر نئے کورٹ کمپلیکس کا ریاستی ہائی کورٹ کے جسٹس علی ماگرے نے دورہ کیا، جہاں انھوں نے سست رفتار سے جاری کام کی وجہ سے تعمیراتی ایجنسیوں پر سخت تنقید کی۔

justice ali magray visit to kulgam
جسٹس علی ماگرے کا دورہ کولگام
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 9:44 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں زیر تعمیر نئے کورٹ کمپلکس کا ریاستی ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی ماگرے نے دورہ کیا، جہاں انھوں نے انتظامیہ اور تعمیراتی ایجنسیوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی۔

جسٹس علی ماگرے کا دورہ کولگام

کولگام میں نئے کورٹ کمپلکس کا معائنہ کرنے کے بعد جسٹس علی ماگرے نے تعمیراتی ایجنسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمپلکس میں بالکل نا کے برابر کام ہوا ہے، جو کی کسی کے بھی لیے خوش آئند قد نہیں ہے، انکے ہمراہ جسٹس چٹرجی، ڈی سی کولگام، پرنسپل سیشن جج اور عدلیہ سے وابستہ اہلکار موجود تھے۔

انھوں نے کہا کہ سست رفتار کام کی وجوہات کا پتا کرنے کے بعد ہی متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کا انفراسٹکچر بہتر ہو رہا ہے، جس کے لیے ایسے اقدامات اٹھانے کی سخت ضرورت ہے، جبکہ کولگام میں اس چیز کی اشد ضرورت ہے۔

اپنے اس دورے کے دوران جسٹس علی ماگرے نے ضلعی کورٹ کا بھی دورہ کیا اور یہاں بار ممبران و دیگر متعلقہ عملہ سے ملاقات کی اور انکے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.