ETV Bharat / state

کولگام میں جموں کے ایک شخص کی مبینہ خودکشی - لاش کو طبی لوازمات

ضلع کولگام میں جموں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

کولگام میں جموں کے ایک شخص کی مبینہ خودکشی

author img

By

Published : May 30, 2020, 8:38 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے نپورہ علاقے میں جموں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مبینہ طور خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے نپورہ علاقے میں الپائن پٹرول پمپ کے نزدیک ہفتہ کی صبح ایک غیر مقامی شخص کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

ذرائع نے مبینہ طور پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے کی شناخت رویندر سنگھ ولد دیوا سنگھ ساکن جگر سمبلی پریال جموں کے طور پر کی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ متوفی شخص کی لاش کو طبی لوازمات کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شرع کردی گئی ہیں۔‎

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.