ETV Bharat / state

کولگام: تنویر احمد کی آئی ای ایس امتحان میں نمایاں کامیابی

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 2:25 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے رہنے والے 26 سالہ تنویر احمد خان نے انڈین اکانومک سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

تنویر احمد کی آئی ای ایس امتحان میں نمایاں کامیابی

انڈین اکانومک سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، خاص طور پر ایسے علاقے کے طلبہ جہاں انٹرنیٹ خدمات بہتر نہ ہوں لیکن جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے 26 سالہ تنویر احمد نے اس امتحان میں ملکی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

تنویر احمد خان کا تعلق کشمیر کے ضلع کولگام کے پہاڑی علاقے کنڈ سے ہے۔ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے تنویر نے انڈین اکانومک سروسز کے امتحان میں دوسری امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے۔

محنت، ہُنر اور قابلیت سے لبریز تنویر کے والدین اور رشتہ داروں نے اس کی پڑھائی مزید آگے لے جانے اور حوصلہ افزائی میں کوئی کمی باقی نہیں رکھی۔ اس کے اہل خانہ کے مطابق اسے پہلے سے ہی ایسے امتحانات میں دلچسپی تھی۔

تنویر احمد نے بتایا کہ اس امتحان کے لیے اس نے کافی محنت کی اور دن میں مسلسل کئی گھنٹے پڑھائی کرتے تھے۔

تنویر نے بتایا کہ علاقے میں بہتر مواصلاتی اور انٹرنیٹ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیاں ہوئی لیکن انہوں نے پڑھائی جاری رکھی اور مسلسل محنت کرتے رہے۔

تنویر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مسلسل محنت کے ذریعے ہی امتحانات میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.