ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر انتظامیہ کولگام کے نوجوان کی موت کے ذمہ دار' - Kulgam Suicide case

شعیب بشیر نامی نوجوان نے زہریلی شئی کھانے سے قبل اپنے فون پر ایک ویڈیو ریکارڈ کیا جس میں وہ خودکشی کرنے کی وجہ 'ڈھائی برسوں سے والد کی تنخواہ بند' ہونے کو بتلا رہے ہیں۔

کلگام کے نوجوان کی موت
کلگام کے نوجوان کی موت
author img

By

Published : May 30, 2021, 5:16 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کولگام میں نوجوان نے خود کشی کرنے کے واقعہ پر جموں وکشمیر انتظامیہ کو مورد الزام قرار دے کر کہا کہ ایسے خاندانوں کو انتظامیہ نے اس مصیبت میں ڈال دیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اس نوجوان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان نے اپنی جان دیتے ہوئے اساتذہ کی تنخواہ سے محرومی کے بعد کے حالات بیان کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کو اس نوجوان کی موت کا مورد الزام ٹھہرانا چاہئے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نئے چیف سیکرٹری انسان پرستی برتاؤ ظاہر دکھائیں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کے نورآباد علاقے میں گزشتہ دنوں ایک نوجوان نے 'والد کی تنخواہ بند ہونے کے سبب' خودکشی کر لی۔ شعیب بشیر نامی نوجوان نے زہریلی شئی کھانے سے قبل اپنے فون پر ایک ویڈیو ریکارڈ کیا جس میں وہ خودکشی کرنے کی وجہ 'ڈھائی برسوں سے والد کی تنخواہ بند' ہونے کو بتلا رہے ہیں۔

ویڈیو میں نوجوان نے دعویٰ کیا کہ عرصہ دراز سے ان کے والد کی تنخواہ بند ہونے کے سبب وہ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ مزید کہہ رہے ہیں کہ شاید ان کے اس اقدام سے ان کے والد سمیت دیگر اساتذہ جن کی تنخواہیں بند ہیں، کا مسئلہ حل ہو سکے۔

وہیں اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن افسران نے خودکشی کرنے والے نوجوان کے والد کی تنخواہ واگزار نہیں کی ان پر مقدمہ درج کرنا چاہئے۔ الطاف بخاری نے جموں وکشمیر ایل جی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی جانچ کروا کر ان اساتذہ کی تنخواہ واگزار کرنے کی ہدایت جاری کرے۔

جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی نے اس واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔ پارٹی ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان اساتذہ کی تنخواہ جلد واگزار کرنے چاہیے تاکہ ایسے مزید واقعے پیش نہ آئے۔ کانگریس نے بھی ان افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کرنے چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.