ETV Bharat / state

کولگام: پولیس کے نام پر پیسے اینٹھنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار - ملزم کو گرفتار

پولیس کے نام پر لوگوں سے پیسے اینٹھنے کے الزام میں کولگام پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہزاروں روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کولگام: پولیس کے نام پر پیسے اینٹھنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 5:38 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک مقامی باشندے کو پولیس کے نام پر لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور ان سے پیسے اینٹھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

کولگام: پولیس کے نام پر پیسے اینٹھنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

کولگام پولیس نے ایک تحریری شکایت پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بچرو، کولگام کے ایک رہائشی کو گرفتار کرنے کے علاوہ اس کی تحویل سے 20 ہزار روپے ضبط کرلیے ہیں۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم محمد اقبال بٹ ساکنہ بچرو، کولگام نے ایک شخص سے پولیس کے نام پر روپے اینٹھے ہیں، جس کے بعد متاثرہ نے تحریری شکایت درج کی۔

مزید پڑھیں: کولگام: قاضی گنڈ میں پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

شکایت درج کرنے کے بعد کولگام پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ کولگام: شبانہ آتشزدگی میں تین دکانیں خاکستر

دریں اثناء، کولگام پولیس نے منشیات مخالف کارروائی کے تحت ضلع کے اوکے علاقے سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے برآمد 15 کلو گرام فکی کو ضبط کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.