کولگام: فرصل کولگام کی مقامی آبادی نے 'اپنی مدد آپ کے تحت' گاؤں کے پرانے پانی کے چشمے کو ازسر نو تعمیر کرنے کا کام شروع کیا ہے، دراصل علاقے کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کو لیکر بہت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ایسے میں مقامی لوگوں نے گاؤں کے اس پرانے چشمیے کو ازسرنو تعمیر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام شروع کیا ہے۔ اور پانی کو پیپوں کے زریعے مین بس سومو اسٹینڈ تک پہچایا جائے گا۔Restoration of springs
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ نہ صرف اس چشمیے کو بلکہ فرصل کے علاقوں میں تمام پانی کے چشموں کو تعمیر کریں تاکہ علاقے میں پانی کی قلت ختم ہو۔ رورل ڈیولپمنٹ کے اے۔ سی۔ ڈی محمد عمران نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'میونسپل حدود میں ہم ایسے پرجکٹس نہیں کرتے ہے۔ ضلع میں 205 چشموں کو ازسر نو تعمیر کیا گیا اور جس میں 76 چشمے نیشنل گرین ٹربیونل کے تحت تعمیر ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے یہ ہدایت دی گئی کہ گاؤں دیہات میں پانی کے چشموں کو بحال کرنے کے بڑے پیمانے پر کام شروع کیا جائے
یہ بھی پڑھیں : Aripal Spring in Shambles: آری پل چشمہ حکام کی نظروں سے اوجھل