جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ہفتے کی درمیانی رات سے مسلسل برفباری جاری ہے، جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر سڑکیں بھی بند پڑی ہوئی ہیں، لیکن اس دوران چک ہانجن سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون حرکت قلب کے مرض میں مبتلا ہوگئی لیکن شدید برف باری کی وجہ سے اہل خانہ کو علاج کے لیے کوئی بھی صورت نظر نہیں آئی جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے مقامی گاوں میں موجود 34 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کیمپ سے مدد طلب کی۔
جس کے بعد آرمی کی ٹیم کے لیے تقرر کیے گئے ڈاکٹر آرمی کے ہمراہ متاثرہ کے گھر پہنچے، جہاں انھوں نے خاتون کی ابتدائی علاج کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ انہیں مزید علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کرنا پڑے گا۔
آرمی ڈاکٹر کے مشورے کے بعد 34 آر آر کے جوانوں نے متاثرہ خاتوں کو پھنسے ہوئے مقام سے ضلع اسپتال منتقل کرنے کے لیے اپنی مشینری کا استعمال کیا۔
34 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کی کوششوں سے خاتون کی قیمتی جان کو بچا لیا گیا، جس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ کے علاوہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے فراہم کردہ مدد کا شکریہ ادا کیا۔