ETV Bharat / state

Last Rites of Kashmiri Rajput: کولگام میں ہلاک ستیش کمار سنگھ راجپوت کی آخری رسومات ادا - ستیش کمار سنگھ راجپوت ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کاکرن علاقے میں گذشتہ روز مسلح افراد کی جانب سے حملے میں ستیش کمار سنگھ کی آخرسی رسومات ادا کر دی گئی Last Rites of Kashmiri Rajput ہیں۔ اس دوران سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی جن میں مقامی مسلمان بھی شامل تھے۔

hundreds-attend-last-rites-of-hindu-rajput-in-kulgam
کولگام میں مہلوک ستیش کمار سنگھ راجپوت کی آخری رسومات انجام
author img

By

Published : Apr 14, 2022, 10:01 PM IST

کولگام: گزشتہ شام کولگام کے کاکرن پمبی میں نامعلوم مسلح افراد نے ستیش کمار سنگھ نام کے شخص پر نزدیک سے فائرنگ کی۔ اس حملے میں ستیش کے سر میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ بُری طرح زخمی ہوگئے تھے۔ ستیش سنگھ کو زخمی حالت میں کولگام ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، سر پر گولی لگنے کی وجہ سے اسے تشویشناک حالت میں اِسکمز ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج اس کی موت Civilian Succumbed in Kulgam Firing ہوگئی۔

کولگام میں مہلوک ستیش کمار سنگھ راجپوت کی آخری رسومات انجام

بتایا جا رہا ہے کہ ستیش کمار سنگھ پیشے سے ڈرائیور تھا۔ آج جب ان کی لاش ان کے آبائی علاقے پہنچ گئی تو یہاں صف ماتم بچھ گیا۔ ان کی آخری رسومات کے لیے مقامی مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مقامی لوگوں نے اس واقعہ کو افسوس ناک قرار دیا اور اس حملے میں ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ Last Rites of Kashmiri Rajput

مزید پڑھیں:

قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، محمد یوسف تاریگامی، نظیر احمد لاوے سمیت دیگر سیاسی لیڈران نے ان واقعے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی۔ بی جے پی، اپنی پارٹی، پیپلز کانفرنس اور دیگر جماعتوں نے بھی ایسے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قدم قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.