جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے اکثر کسان اور کاشت کار میوہ صنعت سے جڑے ہیں اور جون کے مہینے میں سیب تقریبا خوابانی کے برابر تیار ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں ژالہ باری سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس وادی کشمیر میں کئی مرتبہ تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، ماہرین کے مطابق رواں برس وادی میں سیب کی پیداوار میں کمی ہونے کے امکانات ہیں۔