جموں کشمیر کے سیاحتی مقام اہربل کولگام میں خودکشی کا ایک اور معاملہ سامنے آیا۔
شوپیاں کی رہنے والی ایک 16 سالا لڑکی نے اہربل کے مشہور پانی کے جھرنے میں چھلانگ لگائی اور خودکشی کرلی۔
اس دوران مقامی لوگوں نے لڑکی کو بچانے کی کوشش کی لیکن جب تک لڑکی دم توڑ چکی تھی۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں ایک شخص غرقآب
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں خودکشی کا یہ دوسرا معاملہ ہے، آئے دن اہربل جھرنے سے نوجوانوں کے خودکشی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جو کہ تشویش ناک ہے۔