ETV Bharat / state

کولگام: ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کے عنوان سے تقریب منعقد - خواتین کو بااختیار

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کئی طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 4:40 PM IST

’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھائو‘‘ کے عنوان سے محکمہ آئی سی ڈی ایس اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکنڈری اسکول کولگام میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

کولگام: ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھائو‘ کے عنوان سے تقریب منعقد

تقریب میں ڈی سی کولگام، محکمہ تعلیم، محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خواتین کو بااختیار بنانے، انکی بہتر پرورش اور انہیں بہتر تعلیم فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے حمل کے دوران جنسی تشخیص کرنے کے عمل کی سخت مذمت کی۔

پروگرام کے دوران اسکولی بچوں نے تمدنی و ثقافتی پروگرام کے ذریعے صنف نازک کی اہمیت کو بیان کیا۔ پروگرام میں دیگر مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کے ذریعے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر کئی مقامی طلبات کو پڑھائی، کھیل کود وغیر میں عمدہ کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.