ETV Bharat / state

کولگام میں قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم بھی ضبط - جوئے کے اڈے پر چھاپہ

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جموں و کشمیر پولیس نے قمار بازوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم کو بھی ضبط کر لیا۔

کولگام میں قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم بھی ضبط

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 5:31 PM IST

جنوبی کشمیر میں کولگام ضلع کے دیوسر علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے چار قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع پر پولیس نے بوزگام علاقے میں قائم ایک جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 4 افراد ہلال احمد وانی ساکنہ آرو، عادل احمد لون ساکنہ بوزگام، عرفان احمد گنائی و فیروز احمد پرے ساکنان کیلم کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے داؤ پر لگی 4500 کی رقم کے علاوہ دیگر اشیاء کو بھی ضبط کیا ہے۔

قمار بازوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر انکے خلاف ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 90/2020درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.