ETV Bharat / state

کولگام کے فرصل میں سرچ آپریشن جاری - سکیورٹی فورسز کی تلاشی مہم

فرصل میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی تلاشی مہم جاری ہے۔

Forces launch search operation
Forces launch search operation
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 8:56 AM IST

Updated : Mar 4, 2021, 10:46 AM IST

جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کے فرصل میں جمعرات کی صبح سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

فرصل کے کنگنہال محلہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کارڈن آپریشن چلا رہی ہے۔ پولیس اس دوران علاقے کے تمام گھروں کی جانچ کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے فرصل میں صبح سویرے سے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور سارے علاقے کے آنے جانے والے راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا اور کسی بھی افراد کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مقامی لوگوں کو گھر میں رہنے کی تلقین کی اور گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

سریچ آپریش سی آر پی ایف، ون آر آر، ایس او جی اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کر رہی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Mar 4, 2021, 10:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.