جنوبی کشمیر کے کولگام کے علاقے زنگلپورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پی ڈی پی سر پنچ محمد جمال پر فائرنگ کردیا، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی سرپنچ کو ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا، تاہم ان کے جسم میں زیادہ گولیاں تھیں جس کے سبب انہیں علاج کے لیے سرینگر منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاشی شروع کردی۔