سری نگر: جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پیر کو عسکریت پسندوں نے ایک غیر مقامی بینک منیجر پر فائرنگ کی جس میں وہ بال بال بچ گیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے کے گوش بگ میں پیش آیا۔ Firing on bank manager at Goushbugh Pattan
جموں و کشمیر گوش بگ پٹن علاقے میں بینک منیجر پر فائرنگ کی اطلاع ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے یہ خبر موصول ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار۔۔۔