جموں وکشمیر کے ضلع کولگام کے اشموجی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ایک مقامی عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت مالون سے تعلق رکھنے والے مدثر احمد وگے کے طور پر ہوئی ہے۔
سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ رک گیا ہے تاہم حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں؛ Hyderpora Encounter: شہری ہلاکتوں کے خلاف وادی کشمیر میں ہڑتال
ریسکیو آپریشن کے دوران حفاظتی اہلکاروں نے انکائونٹر سائٹ کے نزدیک رہائش پذیر شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا۔
کولگام کے ایس ایس پی ڈاکٹر سندیپ چوکربرتی نے تصدیق کرتے ہویے کہا کہ یہ عسکریت پسند 2018 سے سرگرم تھا اور حزب المجایدین کا کمانڈ تھا۔اس دوران سکیورٹی فورسز نے علاقہ کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔ واضح رہے کولگام میں رواں مہینہ کا یہ چوتھا انکاؤنٹر ہے۔