ETV Bharat / state

Encounter in Kulgam: کولگام انکاؤنٹر میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک - kashmir zone police tweet

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ناوپورہ میر بازار علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فروسز کے درمیان ہوئے تصادم میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت یاسر وانی اور رائیس منظور کے طور پر ہوئی ہے۔ Encounter in Kulgam

encounter in  Mirbazar Kulgam, securtity forces on the job
کولگام کے میر بازار میں انکاؤنٹر شروع
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 5:08 PM IST

Updated : Jun 29, 2022, 9:21 PM IST

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ناو پورہ میر بازار علاقے میں بدھ کی سہ پہر کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تسادم میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مقامی عسکریت پسند مارے گئے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت یاسر وانی ساکن وانگد کولگام اور رائیس منظور ساکن چھوڑی پورہ شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔

2 miltants killed in kulgam encounter
کولگام انکاؤنٹر میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے ایک ایک کے 47 رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ انکاؤنٹر سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، کیونکہ آپریشن کی جگہ یاترا روٹ کے بہت قریب ہے۔

قبل ازیں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام کے ناو پورہ میر بازار علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ Encounter in Kulgam

پولیس ترجمان کے مطابق خود کو سکیورٹی فورسز کے گھیرے میں پاکر عسکریت پسندوں نے اندھا دھند گولیاں چلا کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے انہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں دیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آس پاس علاقوں کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے اور فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں۔

کولگام انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

تازہ اطلاع کے مطابق تصادم میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے کولگام کے ناو پورہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پوندوں کے درمیان تصادم کی اطلاع دی تھی۔ Encounter in Kulgam

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jun 29, 2022, 9:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.