ETV Bharat / state

Encounter in Kulgam: کولگام تصادم میں دو عسکریت پسندوں نے کی خودسُپردگی - Two local militants Surrender in kulgam

کولگام کے ہڈی گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ختم ہو گیا ہے۔ اس تصادم میں دو مقامی عسکریت پسندوں نے خودسُپردگی کی۔ Encounter in Hadigam

کولگام کے ہڈی گام علاقے میں تصادم
کولگام کے ہڈی گام علاقے میں تصادم
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 6:22 AM IST

Updated : Jul 6, 2022, 4:04 PM IST

کولگام: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے ہڈی گام علاقے میں دیر رات سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوا تصادم ختم ہو گیا۔ ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر سندیپ چکرورتی نے نمائندے کو بتایا کہ 'تصادم کے دوران دو مقامی عسکریت پسندوں نے خودسُپردگی کی۔ انہوں نے بتایا کہ 'دونوں مقامی عسکریت پسندوں نے اپنے والدین اور پولیس کی اپیل پر خودسُپردگی کی۔'

کولگام تصادم میں دو عسکریت پسندوں نے کی خودسُپردگی

خودسُپردگی کرنے والے عسکریت پسندوں میں ایک کی شناخت ندیم عباس میر ساکن گوفبل کولگام اور کفیل احمد میر ساکن میر پورہ قیموہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں ٹی آر ایف تنظیم سے وابستہ تھے۔ وہیں پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔Two local militants Surrender in kulgam

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Kulgam: کولگام انکاؤنٹر میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو ہڈی گام علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد رات کے دوران ہی یہاں ایک جھڑپ شروع ہوئی۔ کولگام پولیس، فوج، سی آر پی ایف اور آر آر کی مشترکہ ٹیم یہ آپریشن انجام دے رہی تھی۔ اس سے قبل ضلع کولگام کے ناو پورہ میر بازار علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ Encounter in Hadigam area of kulgam

Last Updated : Jul 6, 2022, 4:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.