جنوبی کشمیر کے کولگام میں مقامی باشندوں نے محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کولگام کے باس وٹو دمحال ہانجی پورہ کے مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے اطراف کے کئی علاقوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے بجلی لائن اور کھنمبوں کو اونچائی پر لگایا گیا ہے لیکن ہمارے یہاں سڑکوں پر بجلی کا ٹرانسفافر زمینی سطح پر لگایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔
علاقہ کے لوگوں سمیت اسکولی بچوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ سڑکوں پر بجلی کے ٹرانسفافر کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔ اسکولی بچوں کا کہنا ہے کہ اسکول کے نزدیک ہی سڑک پر بجلی کا ٹرانسفامر ہے، جس کی وجہ سے کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں بجلی کی نئی تاریں لگانے کی اپیل
بچوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کے نزدیک واقع بجلی کے ٹرانسفامر کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے یا اس سے زمینی سطح سے کافی اپر رکھا جائے۔وہیں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں بجلی کی ترسیلی لاینز کو ٹھیک کریں اور بجلی کا کھمبا لگائے تاکہ آنے والی سردی کے ایام میں علاقے کے لوگ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔