پولیس نے میر بازار میں ناکہ کے دوران گاڑی زیر نمبر JK01 8909 کو روک کر تلاشی کارروائی کے دوران 550 گرام چرس برآمد کیا۔ پولیس نے گاڑی میں سوار مظفر احمد گنائی ولد محمد شعبان گنائی، عارف احمد گنائی ولد محمد یوسف گنائی ساکنان حسن پورہ بجبہاڑہ کو گرفتار کر کے قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔
اس حوالے سے کیس زیر نمبر 32/2021 درج کیا گیا ہے۔ ادھر نادی مرگ کولگام میں ایک اور کارروائی کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
معمول چیکنگ کے دوران پولیس نے عبدالمجید ملک ولد عبدالعزیز ساکنہ دمہال ہانجی پورہ، ذیشان احمد ملک ولد غلام حسن ملک ساکنہ کہل اور توصیف احمد ملک ولد عبدالرحمان ملک ساکنہ ژیمر کولگام کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 90 گرام نشیلی شئے بر آمد کی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کیس زیر نمبر 16/2021 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔