اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح ایک ڈرائیور کی پُراسرار حالت میں لاش برآمد کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور کی شناخت جموں کے 35 سالہ پرتاب سنگھ ولد اومکار کے طور ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان کی گاڑی زیر نمبر jk024AV-1625 سے لاش برآمد کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرتاب سنگھ کی گاڑی میں پتھر بھی پائے گئے ہیں۔
پولیس جائے واردات پر پہنچی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے سی آر پی سی 174 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔