جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں محکمہ یوتھ اینڈ سروسز اسپورٹس کے زیر اہتمام آج ڈسٹرکٹ لیول انٹر زون والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ نے منی اسٹیڈیم کولگام میں ٹورنامنٹ کا رسم افتتاح کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے افسران و عملہ سمیت زون سطح کے کھلاڑی موجود تھے۔
ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ نے کہا کہ کھیل کی جانب کھلاڑیوں کی رغبت دیکھ کر انتظامیہ نے اس میں مذید وسعت دینے کی بات کی ہے، دراصل محکمہ کی طرف سے یہ کوشش رہتی ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کیا جائے، اس سلسلے میں محکمہ یوتھ اینڈ سروسز اسپورٹس کی جانب سے ان دنوں مختلف اضلاع میں کھیلوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔