پنچایتی سطح پر کھیل کود کو فروغ دینے کے سلسلے میں منگل کو محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر قاضی سرور نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع گنڈ، ٹینکی پورہ، کیلم اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر نے بتایا کہ کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے سرکار کی جانب سے ہر پنچایت میں کم از کم ایک اسٹیڈیم تعمیر کرانے کا منصوبہ ہے۔
دورے کے دوران انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور انکی حوصلہ افزائی بھی کی۔
کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسمانی و ذہنی نشونما کے لیے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔
ڈریکٹر نے کولگام کے کنڈ علاقے کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے واسک ناگ میں بیک ٹو ولیج میں حصہ لیا۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔