ETV Bharat / state

Director Health Services Visits PHC: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کا پرائمری ہیلتھ سینٹر قاضی گنڈ کا دورہ

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر (Director health services) نے ہسپتال میں ایمرجنسی خدمات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کا پرائمری ہیلتھ سینٹر قاضی گنڈ کا دورہ

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 10:25 AM IST

کولگام : ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر (Director Health Services Visits PHC) ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے اتوار کو قاضی گنڈ میں قائم پرائمری ہیلتھ سینٹر قاضی گنڈ کا دورہ کیا اور وہاں سرینگر جموں شاہراہ پر کورونا ٹیسٹنگ سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کا پرائمری ہیلتھ سینٹر قاضی گنڈ کا دورہ

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر کولگام اور بلاک میڈیکل آفیسر قاضی گنڈ بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر نے ہسپتال میں ایمرجنسی خدمات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے اسپتال میں ایمرجنسی مریضوں کیلئے دستیاب آکسیجن سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ دورے کے ددوران ناظم صحت کو بتایا گیا کہ ایمرجنسی اسپتال میں 300 لیٹر فی منٹ کی رفتار سے آکسیجن فراہم کرنے والے پلانٹ کو نصب کیا گیا ہے اور بہت جلد اس کا افتتاح کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے اس اسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے سرینگر جموں شاہراہ پر زگ ٹنل(Zig Tunnel) کے مقام پر قائم کی گئی کووڈ ٹیسٹنگ سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے چیف میڈیکل آفیسر کولگام کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ ہونے والی ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیر آنے والا کوئی بھی شخص ٹیسٹ کے بغیر وادی میں داخل نہ ہو۔ ڈائریکٹر نے قاضی گنڈ میں مقامی لوگوں اور بزرگ شہریوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے اسپتال میں سی ٹی اسکین نصب کرنے کی مانگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز(Director health services) کشمیر نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اسپتال میں سی ٹی اسکین سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.