ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کی مدد کا الزام، گاڑی ضبط، ڈرائیور گرفتار - vehicle used in terror crime.

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نے عسکریت پسندوں کے ذریعہ استعمال ہونے والی سینٹرو کار کو ضبط کرنے کے لیے سیکشن 25 یو اے پی اے، 1967 کے تحت منظوری دی ہے۔

عسکریت پسندوں کی مدد کا الزام، گاڑی ضبط، ڈرائیور گرفتار

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:07 AM IST

کولگام میں 24 اپریل 2020کو تھانہ یاری پورہ انچارج پولیس چوکی فریسل کو اطلاع ملی تھی کہ ایک پولیس کانسٹیبل سرتاج احمد اتو ولد غلام محمد اتو ساکنہ شرپورہ فریسل کو کچھ نامعلوم بندوق برادروں نے اغوا کرلیا ہے۔

اطلاعات پر تیزی سے کاروائی کرتے ہوئےکولگام پولیس نے کھارپورہ فریسل میں سیکیورٹی کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن شروع کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران سنٹرو گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر جے کے 02-9795 ہے، کو روکا گیا۔ روکے جانے پر گاڑی میں بیٹھے عسکریت پسند باہر آئے اور سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی کی گئی اور دونوں عسکریت پسندوں کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔

اس دوران پولیس اہلکار کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا اور ڈرائیور عرفان احمد ڈار ولد عبد الحمید ساکنہ شوپیان کو گرفتار کر لیا گیا اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس نے اس معاملے میں ایک ایف آئی آر درج کی ہے اور تحقیقات کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد گاڑی سے برآمد کیا گیا۔

تحقیقات میں یہ پتہ چلا کہ اس کار کا استعمال عسکریت پسندوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.