ضلع کولگام کے دور دراز پہاڑی علاقہ کنڈ دیوسر میں جموں وکشمیر بینک کی ایک شاخ قائم ہے، اس بینک میں عملہ کی کمی کے سبب صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
علاقہ کنڈ قریب 20 گاؤں پر مشتمل ہے، وسیع آبادی پر مشتمل اس علاقہ میں جموں وکشمیر بینک کی ایک شاخ قائم ہے، تاہم جے کے بینک کی اس شاخ میں عملہ کی کمی کی وجہ سے صارفین کو لین دین میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔
غلام محمد صارف کا کہنا ہے 'ہمیں عملہ کی کمی کے باعث بینک کے کام کاج میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ منٹوں کا کام گھنٹوں میں جاکر پورا ہوتا ہے'۔
وہیں ایک نوجوان ثاقب احمد کا کہنا ہے 'علاقہ کنڈ ضلع کولگام کا سب سے گنجان آبادی والا علاقہ ہے، یہاں جے کے بینک شاخ میں عملہ کی کمی کی وجہ سے انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
یوپی ایس سی ٹاپرز سے ملیں
انہوں نے بینک حکام سے عملہ بڑھانے کی درخواست کی۔
وہیں بینک حکام نے لوگوں کی مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت برانچ میں 5 ملازمین تعینات ہے اور اگلے چند روز تک مزید ملازمین کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔