ETV Bharat / state

یونیفارم نہیں تو کالج میں داخل نہیں ہو سکتے!

جنوبی کشمیر کے ڈگری کالج کولگام میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو یونیفارم نہ پہننے کی وجہ سے پیر کے روز کالج میں داخل ہونے سے روکا گیا۔

کولگام ڈگری کالج میں بغیر یونیفارم طلباء کو کالج داخلے سے ممانعت

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 8:45 PM IST

کالج انتظامیہ کے مطابق ڈگری کالج میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو یونیفارم نہ پہننے کی پاداش میں کالج احاطے میں داخل ہونے سے روکا گیا۔ تاہم اس ضمن میں طلبا نے شکایت کی کہ انہیں وقت پر مطلع نہیں کیا گیا تھا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈگری کالج میں زیر تعلیم ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ 'سنیچر کی شام کو کالج انتظامیہ نے فرمان جاری کیا کہ بغیر یونیفارم کسی بھی طالب علم کو کالج احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔'

کولگام ڈگری کالج میں بغیر یونیفارم طلباء کو کالج داخلے سے ممانعت

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'حکمنامے کی تشہیر انٹرنیٹ کے ذریعے بھی کی گئی تھی۔ تاہم کئی ایسے طالب علم ہیں جن کی ابھی تک انٹرنیٹ تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہے۔ علاوہ ازیں جس گروپ میں یہ پیغام مشتہر کیا گیا۔

طلبا کے مطابق، اس گروپ میں سبھی طلبا کا فون نمبر درج نہیں ہے جس کے سبب کئی طلبا کو اس حکمنامے کی خبر نہیں پہنچی۔

دوسری جانب کالج انتظامیہ کے مطابق 'طلبا و طالبات آئے روز کالج ڈسپلن کے خلاف عمل پیرا ہوتے ہیں جس کے سبب ایسا سخت فیصلہ لیا گیا۔'

ادھر طلبا نے بھی اس حکمنامے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں موجودہ موسمی صورتحال کی وجہ سے یونیفارم پہننا مشکل ہے۔ نیز انہوں نے مستقبل میں کالج انتظامیہ کی جانب سے وضع کردہ اصول و ضوابط پر عمل پیرا ہونے کی یقین دہانی کی۔ تاہم انہوں نے پیر کو ہوئے تدریسی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.