پولیس لائنز کولگام میں گزشتہ برس انکائونٹر کے دوران ہلاک ہوئے ڈی وائی ایس پی امن ٹھاکر کی برسی کے موقع پر ایک تعزیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام کے دوران امن ٹھاکر کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسکے علاوہ ان کے میموریل پر گلباری بھی کی گئی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی کولگام نے امن ٹھاکر کی دلیری، انسان دوستی اور قائدانہ صلاحیتوں کی سراہنا کی۔
قابل ذکر ہے کہ ڈی ایس پی امن ٹھاکر گزشتہ برس کولگام میں ایک انکائونٹر کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ اس انکائونٹر میں 3 عسکریت پسند بھی ہلاک کیے گئے تھے۔