ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام بلال محی الدین بٹ نے منگل کو ضلعی و سیکٹورل افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع کے مختلف مقامات پر انجام دیے جا رہے ترقیاتی کاموں، اخراجات، مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے ذریعہ حاصل کردہ اہداف کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران افسران نے ڈی ڈی سی کو بجٹ کے اخراجات اور مختلف منصوبوں کی نوعیت سے آگاہ کیا۔
ڈی ڈی سی نے تمام متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مدت میں اہداف کے حصول کے لئے اضافی کوششیں انجام دیں۔
انہوں نے افسران کو ضلع بھر میں نامکمل منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا۔