کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ڈاک بنگلوو میں ورکرس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی ڈی ڈی سی ممبر شاذیہ ڈار نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ DDC Chairperson Kulgam Joins BJP ورکرز میٹنگ میں بی جے پی کے مقامی لیڈران و کارکنان کے علاوہ وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاستی جنرل سیکریٹری اشوک کول نے شرکت کی۔
ورکرس میٹنگ کے دوران بی جے پی کے لیڈران نے کارکنان سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی۔ DDC Member Kulgam Joins BJP میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اشوک کول نے دعویٰ کیا کہ ’’وزیر اعظم کی عوام دوست پالیسی کی وجہ سے نہ صرف کشمیر بلکہ ملک بھر میں لوگ جوق در جوق بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔‘‘
اشوک کول نے شہری ہلاکتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹارگیٹ کلنگ میں نہ صرف کشمیری پنڈت اور غیر مقامی ہندو مارے گئے بلکہ سب سے زیادہ نقصان یہاں کی مسلم آبادی کو ہوا ہے۔‘‘ BJP Party workers Meet in Kulgam بی جے پی کے ضلع کولگام کے صدر عابد حسین نے کہا کہ کشمیری عوام نے دہائیوں سے یہاں کی مقامی پارٹیز پر بھروسہ کیا تاہم انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہاں کے باشندے بی جے پی کو کامیاب بنانے کے خواہاں ہیں۔
مزیر پڑھیں:
BJP Meet Kokernag: بی جے پی نے کوکرناگ میں سٹیٹ ایگزیکٹیو میٹنگ منعقد کی