ETV Bharat / state

کولگام: ’یوگا ویک‘ کی نسبت سے تقریب کا اہتمام - etv bharat urdu

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھی دیگر اضلاع کی طرح ’یوگا ویک‘ منایا جا رہا ہے۔

کولگام: ’یوگا ویک‘ کی نسبت سے تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 8:33 PM IST

عالمی یوم یوگا (International Yoga Day) سے قبل جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں ’یوگا ویک‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ دیگر اضلاع کی طرح ضلع کولگام میں بھی اس ضمن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

کولگام: ’یوگا ویک‘ کے تحت افتتاحی تقریب کا اہتمام

ہفتے بھر جاری رہنے والے ’یوگا ویک‘ (Yoga Week) پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ڈی سی کولگام سمیت محکمہ آیوش کے افسران و ڈاکٹر صاحبان نے بھی شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ 21جون کو عالمی یوم یوگا سے قبل یوگا کی اہمیت و افادیت اور عوام میں اس کے تعلق سے شعور پیدا کرنے کی غرض سے14سے 21جون تک ہفتے بھر ’’یوگا ویک‘‘ منایا جا رہا ہے۔

کولگام میں ’یوگا ویک‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ضلع کے نوڈل افسر نے کہا کہ حکمنامے کے مطابق یوگا ویک برابر ایک ہفتے تک جاری رہے گا اور اس ضمن میں عوام کو یوگا کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.