سی پی آئی ایم کے سینیئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے بی جے پی پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔
تاریگامی نے کہا کہ ملک کی عوام کے سامنے گپکار اتحاد اپنا مقدمہ پیش کرے گی تاکہ لوگوں کو اصل حقائق کا پتہ چل سکے۔
تاریگامی نے کہا کہ میں بی جے پی کے سیاست دانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہیں وادی کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے سے کیا حاصل ہوا۔
محمد یوسف تاریگامی آج کولگام میں سی پی آئی ایم کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر پارٹی کے علاوہ گپکار اتحاد کے امیدوار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:
ڈی ڈی سی انتخابات: گپکار ڈیکلریشن سے بی جے پی خوف زدہ
تاریگامی نے 5 اگست 2019 کے بعد آج پہلی بار خطاب کیا ہے۔
تاریگامی نے انتخابات کے حوالے سے واضح کیا کہ گپکار اتحاد کا پہلے سے ہی جمہوری عمل میں حصہ لینے کی بات کہی گئ تھی۔
تاہم اگر کسی رہنما نے اختلاف رائے ظاہر کی وہ اس کا نجی رائے ہوسکتی ہے۔ جب کہ گپکار اتحاد اپنے مقصد پر قائم ہے۔