لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے روکنے کے لیے بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات ہیں۔ حالانکہ لوگوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر خود ہی احتیاط اور سنجیدگی کا مطاہرہ کرتے ہوئے خود کو اپنے گھروں میں بند رکھا۔
پولیس اہلکاروں نے سخت سکیورٹی کامظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر خار دار تار بچھا دئے ہیں۔ پولیس انتظامیہ کو اس تعلق سے سخت ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ اور پولیس نے عوام سے گھروں میں رہ کر اس مہلک وبا کی زنجیر کو توڑنے میں معاون و مددگار ثابت ہونے کی اپیل کی ہے۔ پولیس انتظامیہ متعدد مقامات پر لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ اعلان کر کے لوگوں میں مزید بیداری پیدا کرنے کی کوشش میضں ہمہ تن مصروف ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں تا حال کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے۔