کولگام: ہفتہ وار بلاک دیوس پہل کے ایک حصے کے طور پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے دمحال۔ ہانجی پورہ اور کولگام میں بلاک دیوس پروگرام منعقد کیے گئے۔ Public Darbar In Kulgam
دریں اثنا کمشنر سکریٹری محکمہ۔ مال، وجے کمار جو ضلع کولگام کے انچارج سکریٹری بھی ہیں نے یہاں منی سکریٹریٹ کولگام میں شکایات ازالہ کیمپ کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کولگام، ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، اور دیگر ضلعی اور سیکٹرل افسران کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں نوجوانوں کی بھر پور شرکت بھی دیکھی گئی۔ Public Darbar In Kulgam
وجے کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کولگام کے نوجوانوں علاقے کی ترقیاتی کے لیے اچھے کام کریں تاکہ علاقے کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ عوامی دربار میں علاقے کے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ترقیاتی کمشنر کے سامنے اپنے مسائل کو اجاگر کیا اور ان کو حل کرنے کی اپیل کی۔ علاقے کے لوگوں نے علاقے میں بجلی نظام، پانی کی سپلائی جیسے مسائل کمشنر کے سامنے رکھے اور انہیں جلداز جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ Public Darbar in kulgam
یہ بھی پڑھیں:
Public Darbar in Pulwama: پلوامہ کے کرام آباد میں عوامی دربار