کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ونپو علاقے میں کشمیری پنڈت شاید شرما ولد بنٹو شرما کے گھر میں چوروں نے دن دھہاڈے گھس کر تمام سازو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوروں نے گھر میں موجود اشیائے خردونوش کے علاوہ ملبوسات کو تباہ کردیا۔ Burglars looted-Kashmiri pandit house in Kulgam
اہل خانے کے مطابق وہ نامسائد حالات کی وجہ سے ویسو میں کسی رشتہ دار کے گھر میں کئی مہنوں سے رہ رہے تھے۔اور آج وہ اپنے علاقہ میں مسلمان ہمسایہ کے بیٹے کے فوت پر اپنے علاقہ گئے تھے۔وہ وہاں پہچنے کے بعد اپنے گھر بھی دیکھنے گئے تھے۔ گھر پہنچے کے بعد وہ حریت میں پڑ گئے جب انہوں نے گھر میں سارا سامان کو تتر بتر کے دیکھا تھا۔
![burglars looted Kashmiri pandit house in kulgam](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-kul03-kashmiri-pandith-house-looted-jk10022_09112022225840_0911f_1668014920_1056.jpg)
مزید پڑھیں:Thief crushed with a stone in Hyderabad حیدرآباد میں مکان مالک نے چور کو پتھر سے کچلا
اہل خانہ کے مطابق چوروں نے ان کے گھر کا سازو سامان چوری کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری نے انہیں کوئی سرکار رہائش گاہ نہیں دیا جس کی وجہ سے وہ بٹک رہے ہے۔ انہوں نے پولیس سے چوروں کو پکڑنے کی اپیل کی۔