ETV Bharat / state

کولگام میں بلاک دیوس منایا گیا

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 5:33 PM IST

کولگام میں انتظامیہ کی جانب سے میگا بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی کولگام بلال محی الدین بٹ، محکمہ دیہی ترقی کے اے سی ڈی محمد عمران خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

کولگام میں بلاک دیوس منایا گیا
کولگام میں بلاک دیوس منایا گیا

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں محکمہ دیہی ترقیات کے زیر اہتمام آج منی سکریٹریٹ کولگام میں بلاک اور ویجلنس ہفتہ عمل میں لایا گیا۔

اس موقع پر عوامی مسائل پر غور و فکر کیا گیا اور کئی مسائل کا موقع پر ہی نپٹارا کیا گیا۔ عوامی مسائل پر مبنی میگا دیوس ضلع کولگام میں کئی جگہوں پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔

کولگام میں بلاک دیوس منایا گیا

کولگام میں منعقدہ بلاک دیوس پروگرام میں ڈی سی کولگام بلال محی الدین بٹ، محکمہ دیہی ترقی کے اے سی ڈی محمد عمران خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: NIA Raids: وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے 'ویجلنس ہفتہ' مہم کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ دفاتر میں زیرالتوا کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ہفتے بھر چلنے والی مہم پنچایتی سطح پر بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.