ETV Bharat / state

کولگام میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں انتظامیہ کی جانب سے میگا بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔

کولگام میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد
کولگام میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 8:45 PM IST

ضلع کولگام کے بلاک ڈیولپمنٹ آفس کمپلکس میں بدھ کو میگا بلاک دیوس کا اہتمام عمل میں لایا گیا جس میں مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران نے لوگوں کی شکایات سنیں۔

کولگام میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد

ضلع کے پنچایت آفیسر نے میگا بلاک دیوس کی اہمیت سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی دہلیز تک پہنچ کر انکے مسائل سننے اور ان کا ازالہ کرنے کے لیے میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے ایک جگہ سبھی محکمہ جات کے آفیسران کو جمع کیا جاتا ہے تاکہ عوامی مسائل کا وقت پر ازالہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں؛ قاضی گنڈ: ٹول ٹیکس معاف کرنے سے متعلق احتجاج

ضلع پنچایت آفیسر نے دعویٰ کیا کہ بعض مسائل کا ازالہ موقع پر ہی کیا گیا جب کہ بعض مطالبات کو درج کرکے انہیں اعلیٰ افسران کی منظوری کے بعد فوری طور حل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں تعمیراتی منصوبوں کی وقت پر تکمیل اور عوام کو درپیش مسائل انتظامیہ تک پہنچانے کی غرض سے بلاک دیوس کا اہمتام کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.