ضلع کولگام کے بلاک قاضی گنڈ میں یوم بلاک یعنی بلاک دیوس پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر تحصیلدار قاضی گنڈ کے علاوہ متعدد محکمہ جات کے تحصیل سطح کے آفیسران نے شرکت کی۔
مختلف محکمہ جات کے ملازمین نے بلاک دفتر کے احاطے میں اسٹال لگا کر عوام کو مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے عوام سے ان اسکیموں کا فایدہ اٹھانے کی اپیل کی۔
اس موقعے پر بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کلدیپ کمار سدھا نے عوام اور ملازمین کو مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے نشے سے پاک بھارت مہم کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے منشیات کو انسان کے حوصلوں پہ روک لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں انسانی جان کا دشمن قرار دیتے ہوئے پنچایتی نمائندگان سے اپنے اپنے علاقوں میں نشہ کے خلاف مہیم چلانے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کی جانب سے طلبا کو ملنے والے وظیفوں کے بارے میں بھی عوام کو جانکاری دی۔
یہ بھی پڑھیے
شوپیاں مبینہ فرضی تصادم: 'لاشوں کو اہلخانہ کے سپرد کیا جائے گا'
انہوں نے کہا 'حکومت عوام کی بہبود کے لیے بے تحاشا رقومات صرف کر رہی ہے، لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کا پوری طرح سے استعمال کرے'۔
اس دوران علاقے کے لوگوں میں ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ، مختلف اسکیموں کے فارم اور دیگر سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔