بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر رہنما اور سنٹرل وقف بورڈ کی چیئرمین پرسن درخشاں اندرابی نے آج کولگام کے دور دراز علاقے والٹنگو کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پارٹی کارکنان جلسے سے خطاب کیا۔
انہوں نے زیارت شریف نور شاہ ولی بغدادی کے آستانہ عالیہ کی اوقاف کمیٹی سے بھی ایک میٹنگ طلب کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ آستان عالیہ کے لیے اور زیارت شریف کی تعمیر و ترقی پر خاص توجہ دیں گی۔
انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی نقشے پر کنڈ علاقے کو لانے میں ان کی پارٹی کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گورنر کی شکرگزار ہیں جہنوں نے پارٹی کے منصوبے کو پورا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی چیئرپرسن انتخاب: کولگام میں سی پی آئی ایم امیدوارکی بلا مقابلہ جیت
انہوں نے کہا کہ علاقے میں اب تعمیر و ترقی ہوگی اور معشت بھی آگے بڑھے گی۔ بی جے پی کی رہنما نے کہا کہ لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ علاقے کو ٹورزم نقشے پر لایا جائے اور بھارتیہ جنتا پارٹی عوامی مطالبات کے ساتھ کھڑی ہے، جس کی ایک مثال یہ بھی ہے۔ جلسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر و ضلع صدر عابد حسین خان کے پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔