جموں و کشمیر کے کولگام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر اور ان کے دو کاؤنسلرز نے پارٹی کی بیسک ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی رہنما مشتاق احمد (مونسپل صدر) سمیت دو کاؤنسلرز حنیفہ بانو اور اقراء جان کو مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاش سرکار سے ملاقات کرنے نہیں دیا گیا۔
دراصل مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاش سرکار اپنے دو روزہ کولگام دورے پر آئے تھے۔ وہ مرکزی حکومت کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کولگام دورہ پر تھے۔ اس دوران انہوں نے کئی تعمیراتی پروجکٹوں کا افتتاح کیا اور کئی وفود سے ملاقات بھی کئے۔ اسی دوران بی جے پی رہنما مشتاق احمد اور دو کاؤنسلرز کو مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاش سرکار سے ملاقات کرنے نہیں دیا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ بی جے پی رہنما ناراض ہو گئے اور پارٹی کی بیسک ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تین ممبروں کا بی جے پی سے استعفیٰ دینے پر جاوید قریشی کا بیان
انہوں نے نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ کاؤنسلرز نے الزام عائد کیا کہ ضلع انتظامیہ نے انہیں جان بوجھ کر روک دیا۔ جس کی وجہ سے وہ پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینہ علاقے نورآباد میں بھی بی جے پی کی ایک کاؤنسلر نے اسی طرح استعفیٰ دیا تھا۔