قابل ذکر ہے کہ مذکورہ اسکیم کو فروری 2019میں اُس وقت کے مرکزی وزیر خزانہ پیوش گویل نے متعارف کرایا تھا۔
کولگام میں منعقدہ اس جانکاری پروگرام میں مقامی لوگوں نے شرکت کی جن میں عورتوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ غلام رسول ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس اسکیم کی بدولت ضلع میں اب تک تین ہزار سے زائد لوگوں نے اندراج کیا ہے اور مزید رجسٹریشن جاری ہے۔‘‘
جانکاری پروگرام میں کولگام ضلع کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔