ڈسٹرکٹ الیکشن افسر کولگام، شوکت اعجاز بٹ نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع میں انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگی ہیں اور امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کررہے ہیں۔'
شوکت اعجاز بٹ نے کہا کہ 'ضلع کے 78 بلاکوں میں 103 سرپنچ اور 968 پنچ حلقوں کے لیے 8 مراحل میں انتخابات ہوں گے۔ پنچوں اور سر پنچوں کی خالی پڑی نشتیوں کے لیے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ ضلع میں انتخابات منعقد کرانے کے لیے آروز، اے آر اوز منتخب کیے گئے ہیں۔
شوکت اعجاز نے کہا کہ انتخابات منعقد کرانے کے لیے جو عملہ منتخب کیا گیا ہے انہیں تربیت بھی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چناؤ کے لیے تین سو کے قریب پولنگ مراکز قایم کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کہ الیکشن اتھارٹی جموں و کشمیر نے 13 فروری کو جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں سرپنچوں اور پنچوں کی خالی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔