ETV Bharat / state

Aharbal Sans Basic Infrastructure: اہربل سیاحتی مقام بنیادی ضروریات سے محروم - اہربال واٹر فال

’نائیگرا فالز آف کشمیر‘ کے نام سے معروف اہربل آبشار مقامی و ملکی سمیت اب غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا دکھائی دے رہا ہے، تاہم مقامی باشندوں سمیت ٹورزم سے جڑے افراد کی جانب سے اہربل کو بھی پہلگام اور گلمرگ کی طرح بنیادی سہولیات سے لیس کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 1:38 PM IST

اہربل سیاحتی مقام بنیادی ضروریات سے محروم

کولگام (جموں کشمیر): وادی کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں موجود اہربل علاقہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے۔ اہربل سیاحتی مقام کو ایڈوینچر ٹورزم (Adventure Tourism) کے لحاظ سے کافی موزوں جگہ تصور کیا جاتا ہے۔ وہیں اہربل آبشار (واٹر فال) بھی بیرون کشمیر کافی مشہور ہے جسے ’’نائگرا فالز آف کشمیر‘‘ کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے۔

پیر پنچال کی سرسبز اور فلک بوس پہاڑوں کے بیچ واقع اہربل آبشار، (واٹر فال) ملکی، مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، یہی وجہ ہے کہ واٹر فال اہربل کی سیاحت میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اہربل کی خوبصورتی صرف آبشار تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہاں کے آف بیٹ سیاحتی مقامات جیسے کوثر ناگ،کُونگ وٹن، چرنبل و دیگر کئی مقامات ٹریکرس اور سیاحوں کی پسندیدہ جگہیں ہیں۔ مذکورہ مقامات سرما اور گرما کے موسموں میں ٹریکرز کے لئے موزوں مقامات مانے جاتے ہیں، اسلئے یہ خوبصورت مقامات سیاحوں کے لئے پسندیدہ مقامات کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ سیاح دوبارہ یہاں آنے کی آرزو لے کر واپس لوٹ جاتے ہیں اور مزید سیاحوں کو یہاں آنے کے لئے مدعو کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کو حاصل شدہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اگست کے آخر تک مجموعی طور پر 214061 سیاحوں نے اہربل کی سیر کی جن میں مقامی 182091 ،غیر ریاستی 31939 جبکہ 31 غیر ملکی سیاح شامل ہیں۔ اگرچہ دیگر برسوں کے مقابلہ میں اہربل وارد ہونے والے سیاحوں کی تعداد کئی گنا بڑھ گئی ہے، تاہم اس تعداد کو غیر تسلی بخش مانا جا رہا ہے اور اہربل میں سیاحوں کی کم آمد کی وجہ کو بنیادی ضروریات کا فقدان مانا جا رہا ہے۔

ٹور اینڈ ٹراول آپریٹرز ایسو سی ایشن کے سابق صدر فاروق احمد کٹھو نے کہا کہ اہربل کو سیاحتی طور پر ترقی دینے کے لئے بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹور اینڈ ٹراول آپریٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے اہربل میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کی گئیں لیکن بنیادی ضروریات اور سہولیات کی کمی کی وجہ سے وہ سیاحوں کو اہربل کی جانب راغب نہیں کر پا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہربل میں سیاحت کے لئے کافی وسائل موجود ہیں لیکن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ سیاحت اس جگہ پر دھیان نہیں دے رہی ہے۔ کٹھو نے کہا کہ جب تک اہربل میں بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی نہیں بنایا جائے گا تب تک یقینی طور پر اہربل کو سیاحتی اعتبار سے فروغ نہیں مل سکتا۔ غیر مقامی سیاحوں نے کہا کہ اہربل کی سیر و تفریح میں انہیں کافی مزہ آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں کشمیری دستوں نے یہاں مدعو کیا۔ تاہم اس جگہ کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کے لئے دیگر ضروری سہولیات سمیت رابطہ سڑکوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: Aharbal Waterfall: اہربل آبشار پر خود کشی کے واقعات کو روکنے کیلئے ایس ڈی آر ایف ٹیم مستعد

ادھر، اہربل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) غالب محی الدین نے کہا کہ محکمہ سیاحت اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اہربل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اہربل میں سیلانیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اہربل میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو گزشتہ برسوں کے مقابلہ میں رکارڈ توڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہربل میں سیاحوں کے لئے، قیام و طعام، ٹی ٹونٹی ہٹس اور رابطہ سڑکوں کو وسعت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکار کی جانب سے اہربل میں ایک کیبل کار پروجیکٹ(گنڈولا) کے قیام کے لئے سوچ رہی ہے جس سے یہاں کی سیاحت کو مزید وسعت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.