لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے جنوبی کشمیر کے امرناتھ یاترا ٹرانزٹ کیمپوں کا معائنہ کرکے یاتریوں کی سہولیت کیلئے کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ٹرانزٹ کیمپوں، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام واقع میربازار اور والنٹ فیکٹری قاضی گنڈ کا بھی دورہ کیا۔
بصیر احمد خان نے افسروں پر زور دیا کہ وہ مرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کی سہولیات کیلئے تمام انتظامات کو یقینی بنائیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے مشیر کو ٹرانزٹ کیمپوں پر یاتریوں کیلئے دستیاب رکھی جا رہی سہولیات کے بارے میں روشناس کیا اور یاتریوں کے سفر کو آرام دہ بنانے کیلئے کئے جارہے اقدامات کی بھی جانکاری دی۔
دورے کے دوران مشیر کو بتایا گیا کہ ٹرانزٹ کیمپوں میں چھ ہزار یاتریوں کے ٹھہرنے کی گنجائش ہے جہاں ان کیلئے ہرقسم کی سہولیات دستیاب ہیں۔
انہوں نے حکام کو یاترا کے دوران حفاظت کے کڑے بندوبست کیے جانے پر بھی زور دیا۔
لیفٹینٹ گورنر کے مشیر نے یاترا لنگروں کے قیام کے مقامات کی پہلے سے ہی نشاندہی کرنے کی ہدایت بھی دی وہیں انہوں مختلف مقامات پر برقی قمقمے نصب کرنے کی بھی تلقین کی۔
انہوں نے یاتریوں کیلئے اعلیٰ معیار کے بیت الخلاء نصب کرنے اور ان میں پانی کا مکمل بندوبست کیے جانے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے گلاب باغ اور قاضی گنڈ ڈگری کالج میں یاتریوں کیلئے بیک اَپ سپیس (Back-up Space) قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔