کولگام: ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی شکایت کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) کولگام شوکت حسین راتھر نے اچانک ہسپتال کا دورہ کیا اور دو ڈاکٹروں کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔ ADC Kulgam paid Surprise Visit to District Hospital Kulgam دورے کے دوران انہوں نے مریضوں، تیمارداروں کے ساتھ اسپتال میں دی جا رہی سہولیات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
اے ڈی سی کولگام نے کہا کہ غیر حاضر ڈاکٹروں کی فہرست حاضری شیٹ کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کولگام کو ارسال کر دی گئی ہے جو اس حوالے سے کارروائی عمل میں لائیں گے۔ Doctors Found Absent from Duties in Kulgam اے ڈی سی کولگام نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسپتال میں معالجین کی غیر حاضری کے سبب مریضوں کو درپیش مشکلات کی شکایات موصول ہونے کے فوراً بعد ضلع اسپتال کولگام کا اچانک معائنہ کیا۔
راتھر کے مطابق اسپتال سمیت دیگر سرکاری محکمہ جات کا معائنہ ایک مستقل پالیسی کے تحت انجام دیا جاتا ہے۔ ADC Surprise Visit to DH Kulgam