کولگام: منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے قاضی گنڈ علاقے کے خوشی پورہ علاقے میں محکمہ مال اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پوست کی کاشت کو تباہ کر دیا۔ Against Poppy Cultivation مقامی باشندوں نے منشیات کے خلاف کی گئی کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی کیے جانے کی امید ظاہر کی۔
جموں و کشمیر پولیس نے کسانوں سے پوست اور بھنگ کی کاشت سے پرہیز کرنے کی تلقین کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھنگ، پوست کی کاشت کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ Kashmir Drug Menaceجموں و کشمیر پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: Drive Against Poppy Cultivation: ترال میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم