جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بچیوں کے عالمی دن کے مناسبت سے آئی سی ڈی ایس کی جانب سے سیکریٹریٹ میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بھٹ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، انہوں نے لڑکیوں کی اہمیت اور ان کی تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت بچیاں، خواتین کے ساتھ یکساں طور پر مسابقت کر رہی ہیں اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ مختلف محکموں و شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر رجسٹرڈ نرسنگ ماؤں میں نقدی رقوم بھی تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ڈی ڈی پی او، تحصیلدار، سی ڈی پی او، سپروائزر، محلہ شکتی ونگ آگن واڑی ورکر اور مختلف محکموں کے عہدیداران نے بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ گیارہ اکتوبر 2012 سے بچیوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اس دن کو منانے کا مقصد چھوٹی بچیوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور ان کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا ہے ۔